featured-slider

Isabgol ke fayde





اسپغول









عربی نام:بزرقطونا



فارسی:اسپغول


سندھی:اسپنگز


انگریزی:Spogal Seeds


مزاج:سرد تر درجہ دوئم






مضر:اعصاب و معدہ کے لئے 


مصلح:شہد‘سکنجبین


بدل:تخم بالنگو ‘بہی دانہ


نفع خاص:مغلظ منی تولید


مقام پیدائش:ایران‘افغانستان‘پاکستان


مقدار خوراک:تین تا دس گرام


مشہور مرکبات:سفوف ملین۔


ماہیت:چوڑے پتوں والی ایک بوٹی کے چھوٹے چھوٹے تخم ہیں جو ایرانی پودے کے نام سے مشہور ہیں۔اس کی لمبائی تقریباایک گز ہوتی ہے۔اس کے پتے سفید گھوڑے کے کان کی مانند اور شاخیں باریک ہوتی ہیں۔اس کے تخم اور سبوس (بھوسی)بطور دواء استعمال کئے جاتے ہیں۔اس کو پانی میں بھگونے یا منہ میں رکھنے سے لعاب پیدا ہوتا ہے۔


افعال:محلل‘مسکن عطش واورام حارہ ۔


استعمال:بدن کی حدت کو ختم کر کے پیا س کو تسکین دیتا ہے جبکہ روغن گل میں بھنا ہوا اسپغول قبض اور پیچس کے لئے نافع ہے۔مادہ تولید کو گاڑھا کرتا اور اس کی پیدائش کو بڑھاتا ہے۔جوش خون اور بخاروں میں مفید ہے۔آنتوں کی خشکی دور کرکے معدہ و امعاء کی سوزش کو فائدہ دیتا ہے۔امراض کلیہ و مثانہ کلیہ و مثانہ کے علاوہ نزلہ زکام اور لوزتین کی خشونت میں معاون ہے۔اپنی لزوجت کے باعث رگوں کے منہ کو بند کر کے مواد نکلنے کو روکتا ہے۔سر پر ضماد کرنے سے درد سرحار میں فائدہ دیتا ہے۔کٹا ہوا اسپغول کھانا سمی تاثیر رکھتا ہے۔علاج اس کاقے کرانا ہے۔اس کو کوٹ کر بدن پر ملنے سے بدن نرم اور فربہ ہوتاہے۔









Post a Comment

0 Comments