featured-slider

Aloo Baloo (Cherry) ke fayde

آلوبالو



عربی قراصیا


فارسی کیلاشی


انگریزی Wild Cherry


ماہیت: ایک درخت کے پهل ہیں. بلحاظ مزہ شیریں میخوش(کهت میٹها)ترش اور مفت(کسیلا) چار قسم کے ہوتے ہیں.

مزاج: شیریں گرم و تر. میخوش تقریبا معتدل ترش اور کسیلا سردوخشک.

افعال : شیریں آلوبالو ملین صدراور ملین طبع. مدر. مخرج سنگ گردہ و مثانہ.

استعمال : شیریں اور تازہ آلوبالو سینہ اور حلق کی خشونت اور کھانسیکے لیے استعمال کیا جاتا ہے. قبض کو دور کرتا اور پیشاب بهی لاتا ہے. ترش آلوبالو صفراء و خون کے جوش کو تسکین دینے، متلی اور قے کو روکنے کے لیے کهلایا جاتا ہے. شیریں اور خشک آلوبالو، بادیان کے ہمراہ ادرارحیض اور گردہ و مثانہ کی پتهری کو توڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. چہرے کے رنگ کو نکھارنے کے لیے اس کا طلاء استعمال کیا جاتا ہے. آلوبالو کا شربت بھی بنایا جاتا ہے جو ادراربول اور اخراج سنگ گردہ و مثانہ کے لیے مفید ہے.

شیریں اور تازہ آلوبالو چونکہ تخمہ اور ضعف معدہ پیدا کرتا ہے اس لیے کھانا کھانے کے بعد اس کا کھانا ممنوع ہے.

نفع خاص: مفتت حصاہ و مدربول و حیض.

مضر: شیریں مرطوب معدہ کے لیے مضر ہے.

مصلح: سکنجبین نعناعی. مرچ سیاہ. نمکطعام.

مقداخواک : دو تین عدد. گوند ایک تا دو ماشہ.

Post a Comment

0 Comments