Itrifal Ustukhuddus Banane Ka Tarika – Asan Recipe, Faide aur Istemal

0

اطریفل اسطوخودوس 



Itrifal Ustokhudus ghar par banane ka asan tarika. Amla khushk, Hareer, Behira, Ustokhudus aur Kishmish se tayar hone wali is nuskhe ki mukammal recipe, faide aur istemal ka tareeqa Urdu mein jaaniye.

سر درد کے لیے مفید ہے پرانے سے پرانے سر درد پر کام کرتا ہے۔ بلغمی رطوبات فضلات کو صاف کرتا ہے سر کا بھاری پن نزلہ زکام سے ہونے والی جکڑن کو مفید ہے اسکو دماغ کا جھاڑو بھی کہتے ہیں۔ دائمی نزلہ اور قبض کو بھی ٹھیک کرتا ہے بہرے پن میں بھی مفید ہے جو نزلی رطوبات یعنی بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہو۔

اطریفل اسطوخودوس کے اجزاء 


اسطوخودوس (20 گرام) 

دماغی امراض، سردرد، نزلہ و زکام اور دماغ سے فضلات خارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسے دماغ کا جھاڑو بھی کہا جاتا ہے۔

ترپھلا (60 گرام) 

ترپھلا تین پھلوں کا مرکب ہے جس میں آملہ، بہیڑہ اور ہریڑ شامل ہیں. ترپھلا 1000 قسم کی بیماریوں کے لیے مفید ہے اور ہزاروں سالوں سے استعمال ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے ہی اس دوا کو اطریفل کہا جاتا ہے. 

پوست ہلیلہ (20 گرام) 

ہلیلہ ہریڑ زرد کو کہا جاتا ہے اور پوست چھلکا کو. ہریڑ معدہ اور دماغ کی بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

تربد (20 گرام) 

دماغی امراض جیسے فالج اور لقوہ کے لیے نہایت مفید ہے۔

بسفائج (20 گرام) 

بلغمی امراض کے لیے نہایت مفید ہے۔

افتیمون (20 گرام) 

دماغی سکون اور نیند لانے کے لیے مفید ہے. 

کشمش (20 گرام) 

خون بنانے اور عمومی جسمانی کمزوری کے لیے مفید ہے ۔

سنامکی (20 گرام) 

دائمی قبض کے لئے بے ہد مفید ہے ۔

روغن بادام (20 گرام) 

دماغی و جسمانی خشکی کو دور کرنے اور دماغی و اعصابی کمزوری کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

چینی 1 کلو

چینی کا قوام بنا کر معجون تیار کیا جاتا ہے ۔

نوٹ: سنامکی کے صرف پتے استعمال ہوں گے اس میں ڈنڈی یا پھلی نہیں ہونی چاہیے ۔

ترکیب تیاری

تمام اجزاء کو باریک پیس کر اس میں بادام روغن ملا کر چرب کر لیں۔ جب بادام روغن پوری طرح سفوف میں جذب ہو جائے تو چینی میں ایک کلو پانی ملا کر شیرا تیار کرلیں اور ایک تار کا شیرا بنا کر سفوف اس میں شامل کر کے معجون تیار کر لیں.

ترکیب استعمال 

صبح ناشتہ کے بعد اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچ نیم گرم پانی یا عرق گاؤزبان کے ہمراہ. 

خواص و فوائد

 دماغ کے بلغمی اور سوداوی فضلات کے اخراج میں مفید ہے۔ ضعف معدہ وامعاء میں مستعمل ہے۔ دائمی نزلہ اور قبض میں نفع بخش ہے۔ نزلاوی سر درد اور سوداوی امراض بالخصوص مالیخولیا کا ازالہ کرتا ہے۔ دماغی قویٰ کی حفاظت کرتا ہے۔ سرکے چکرانے میں نافع ہے۔ اس کا مسلسل استعمال بالوں کی سیاہی کو قائم رکھتا ہے۔

tags:
itrifal ustukhuddus banane ka tarika, itrifal ustukhuddus khane ka tarika, itrifal ustukhuddus istemal karne ka tarika, itrifal ustukhuddus khane ke fayde, itrifal ustukhuddus kaise banaye, unani dwa hamdard itrifal ustukhuddus ke review, atreefal ustukhudus, itrifal ustukhuddus kaise use kare, itrifal ustukhudus, itrifal ustukhuddus benefits, itrifal ustukhuddus, itrifal ustukhudus dose, itrefal ustukhuddus ke fayde, itrifal ustukhuddus qarshi, itrifal ustukhuddus kaise khaye
Itrifal Ustokhudus banane ka tarika
Itrifal Ustokhudus recipe Roman Urdu
Itrifal Ustokhudus ke faide
Itrifal banane ka asan tarika
Asli Itrifal Ustokhudus ingredients
Hikmat tips Roman Urdu
Amla Hareer Behira nuskha

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !