ٹینشن ڈپریشن اور مالیخولیا کیلئے مجرب نسخہ
ذہنی دباؤ اور بے آرامی کیلئے سفوف
ٹینشن، ذہنی الجھن، بے خوابی اور مسلسل تھکاوٹ آج کے دور کی عام شکایات ہیں۔ حکمت میں کئی روایتی جڑی بوٹیاں ذہن کو پرسکون کرنے، جسمانی کمزوری دور کرنے اور نیند کو بہتر بنانے کیلئے استعمال ہوتی آئی ہیں۔
نیچے دیا گیا سفوف انہی مجرب بوٹیوں کا مجموعہ ہے۔
اہم اجزاء
1. اسگندھ ناگوری (50 گرام )
بدن کو طاقت دیتی ہے اور قدیم حکمت میں ذہنی دباؤ کم کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔
2. اسطوخودوس (10 گرام )
دماغ اور اعصاب کے لیے بے ہد مفید ہے۔ دماغ سے فضلات خارج کرتا ہے اسی وجہ سے اسے جاروب دماغ بھی کہا جاتا ہے یعنی دماغ کا جھاڑو۔ اسکا مشہور مرکب اطریفل اسطوخودوس ہے۔
3. گل گاؤزبان (10 گرام)
قدیم طب میں دل و دماغ کو تقویت دینے کیلئے مشہور ہے۔ اسکا مشہور مرکب خمیرہ گاؤزبان ہے.
4. گل گلاب ایرانی (10 گرام )
مزاج کو معتدل اور لطیف رکھنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ خون کا دباؤ کم کر کے اعتدال پر لاتا ہے. مشہور مرکب معجون دبیدلورد۔
5. الائچی خورد (10 گرام)
ہاضم اور خوشبودار جزو۔ دل کو تقویت دینے کے لیے بہت مفید ہے۔
6. مغز جائفل (10 گرام )
روایتی طور پر سکون آور خصوصیت کے لیے معروف ہے۔اعصاب کو طاقت دے کر جسم کو تقویت دیتا ہے ۔
ترکیب تیاری
تمام اجزاء کو صاف کر کے پیس لیں اور باریک سفوف تیار کر لیں بعدازاں اس سفوف سے500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں.
ترکیب استعمال
500 ملی گرام سفوف کا کیپسول دن میں دو بار پانی یا دودھ کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ اگر مریض کی عمر یا وزن زیادہ ہو تو 1000 ملی گرام کا کیپسول دیا جائے۔
نوٹ۔ کچھ عورتون کا خون حیض کئی دن گذر جانے کے بعد بھی کسی دوا سے نہیں رکتا۔ تو سمجھو وہ کسی ٹینشن سے گذری ہے۔ رب کریم کے فضل سے یہ کیپسول کھانے سے ایک دو دن میں خون حیض بند ہو جاتا ہے.
نیند کی کمی اور بے خوابی کے لیے نسخہ جات
اسارون یا مشک بالا
اگر مریض کو نیند نہ آتی ہو۔ خشکی کا مریض ہو اسارون یا مشک بالا کا سفوف 500 ملی گرام کا کیپسول رات کو دودھ کے ساتھ کھلاتے ہی نیند آجاتی ہے۔ چند روز یعنی چار پانچ دن کھلانا کافی ہے۔
سنب الطیب یا بالچھڑ
سنب الطیب یا بالچھڑ 500 ملی گرم کا کیپسول رات کو دودھ کے ساتھ کھانا بھی مفید ہے۔
روغن بادام سے مالش
بے خوابی کے مریض کو بکری کے دودھ میں روغن بادام ملا کر سر اور پاؤں کی تلیوں پر مالش کرنے سے بھی قدرتی نیند آجاتی ہے۔
دیگر نسخہ نیند کے لیے
آسگندھ کا سفوف بادام کا سفوف اور برھمی کا سفوف ہموزن 2 چمچ شام کو گرم دودھ مین ملا کر ڈھک لیں اور سونے کے وقت نوش فرمائیں۔ بے خوابی کیلئے تیر بہدف ہے۔
Tags :
tension ka ilaj urdu
herbal remedy for tension
urdu hikmat nuskha
depression ka nuskha urdu
be khawabi ka ilaj
herbal tips for insomnia
asgandh benefits in urdu
traditional remedies for stress
hikmat depression treatment (safe, no medical claim)
urdu herbal recipes
