Sugar Ka Desi Ilaj | Qudrati Nuskha Se Diabetes Control Karne Ka Asar Daar Tariqa

0

شوگر کا نسخہ



فوائد و خواص

میں ایک ایسا شوگر کا نسخہ پیش کر رہا ہوں جو اپنی مثال آپ ہے۔
الحمدللہ، آج تک یہ نسخہ ناکام نہیں ہوا۔
اکثر افراد کو ایک ماہ کے اندر شوگر سے واضح فائدہ حاصل ہوتا ہے۔



نسخہ پیش کرنے سے پہلے گزارش ہے کہ اسے بزنس کے طور پر استعمال نہ کیا جائے جائز منافع کمایا جائے مخلوقِ خدا پر ظلم نہ کیا جائے

نسخہ حاضرِ خدمت ہے۔

ھوالشافی

اجزاء

کلونجی: 300 گرام

شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے، لبلبہ (Pancreas) کو مضبوط کرتی ہے اور قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔

میتھی دانہ: 300 گرام

خون میں شوگر کے جذب ہونے کی رفتار کم کرتا ہے، انسولین کے اثر کو بہتر بناتا ہے اور کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہے۔

برگِ نیم: 250 گرام

خون کو صاف کرتا ہے، شوگر کی زیادتی کو کم کرتا ہے اور انفیکشن سے بچاؤ میں مؤثر ہے۔

تخمِ جامن: 250 گرام

شوگر کنٹرول کے لیے مشہور جزو ہے، پیشاب میں شکر آنے کو کم کرتا ہے اور لبلبہ کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔

گُڑمار بوٹی: 3 کلو

میٹھے ذائقے کی خواہش کم کرتی ہے، انسولین کی کارکردگی بڑھاتی ہے اور شوگر لیول تیزی سے قابو میں لانے میں مدد دیتی ہے۔

پانی: 6 کلو

ادویاتی اجزاء کو کشید کر کے مؤثر بناتا ہے اور جسم میں جذب ہونے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

ترکیبِ تیاری:

سب سے پہلے گُڑمار بوٹی تین کلو لے کر اچھی طرح صاف کر لیں۔
اس کے بعد اس میں 6 کلو پانی ڈال کر تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
پھر ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی کم ہو کر تقریباً ڈھائی کلو رہ جائے۔

اب باقی تمام ادویات کا باریک سفوف بنا کر اس تیار شدہ پانی میں شامل کریں۔
اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسے خشک کر لیں اور کیپسول بھر لیں۔


مقدارِ خوراک:

500 ملی گرام والا ایک کیپسول صبح اور ایک شام سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
جب شوگر کی مقدار نارمل ہونے لگے تو خوراک کم کر کے 250 ملی گرام کر دیں۔


شوگر لیول روزانہ دوسرے یا تیسرے دن باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
ان شاء اللہ شوگر بہت حد تک کم ہو جاتی ہے۔



پرہیز:



کھانے میں چپاتی محدود رکھیں


میٹھی اشیاء کا استعمال ترک کریں


چکنائی اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں


ورزش:

روزانہ صبح یا شام ایک وقت مقرر کریں
کم از کم ایک کلو میٹر پیدل چلنا ضروری ہے
اگر اس سے زیادہ ورزش ہو سکے تو اور بھی بہتر ہے

Tags:
  1. sugar ka ilaj

  2. diabetes ka desi ilaj

  3. sugar control nuskha

  4. qudrati sugar treatment

  5. diabetes herbal medicine

  6. sugar kam karne ka tariqa

  7. garmar booti ke faiday

  8. kalonji aur methi for sugar

  9. neem aur tukhm e jamun faiday

  10. sugar ka pakka ilaj

  11. diabetes home remedy

  12. sugar ka herbal nuskha

  13. sugar control tips in urdu

  14. desi dawa for diabetes

  15. sugar ka ilaj baghair medicine

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !