Qulzum Hamdard: First aid unani medicine

0

قلزم

قلزم ایسی کامیاب دوا ہے جو بیماری اور تکلیف کے ہر موقع پر اپنا حیرت انگیز اثر ظاہر کیے بغیر نہیں رہتی۔

تفصیل

کافور 

ابتدا میں محرک و محمر، بعد میں سوزش اور درد کو دور کرنے میں معاون ہے۔

ست اجوائن 

 کرم کش اور دافع تعفن ہے۔

ست پودینہ

 مقوی معدہ، کا سرریاح ہونے کے باعث نفخ اور درد شکم ، بھوک کی کمی اور ضعف معدہ میں مفید ہے۔ متلی روکنے اور بند ناک کھولنے میں معاون ہے۔ روغن کنجد : بند ناک کھولنے اور سینے کی جکڑن دور کرنے میں معاون ہے۔ ناک میں قطرے ڈالنے سے پرانی سے پرانی بند ناک کھل جاتی ہے۔

روغن سفیدہ

 جمے ہوئے بلغم کو پتلا کر کے اخراج میں معاون ہے۔

روغن زیره 

مقوی معدہ کا سرریاح اور پیٹ میں مروڑ کی کیفیت دور کرنے میں معاون ہے۔

روغن صنوبر

 زخم، خارش ، جلد پر زخم ، وجع المفاصل ، گٹھیا، اعصابی درد یا کھنچاؤ ، ضیق النفس ، سانس کی نالیوں کی سوزش، نزلہ و زکام اور اعصابی دردوں میں آرام پہنچاتا ہے۔

روغن انیسون 

کرم کش، دافع تشیخ، ملین، کاسرریاح ، مخرج بلغم اور ہاضم ہے۔

محلول زنجبیل

 متلی اور قے روکنے میں معاون ہے۔

علامات

دردسر، نزلہ و زکام، کان کا درد دانت کا درد، پیٹ کا درد، کمر کا درد، خارش، عمونیا ، متلی اور قے

طریقہ استعمال

 ذیل میں اس مشہور و مقبول عام دوا کی مختصر ترکیب استعمال لکھی گئی ہے۔

دردسر 

 پیشانی پر یا درد کے مقام پر تھوڑی سی دوا لگا کر مالش کی جائے۔

نزلہ وزکام 

 1 سے 2 قطرے ناک میں ٹپکائیں۔ ضرورت ہو تو دن میں 2 سے 3 مرتبہ ایسا کرنا چاہیے۔

کان کا درد 

قلزم کے 1 سے 4 قطرے معمولی تیل میں ملا کر کان میں ٹپکائیں۔
داڑھ کا درد : درد کے مقام پر روٹی کی بھانے میں قلزم پکا کر داڑھ میں رکھیں۔ ضرورت ہو تو 15 منٹ کے وقفہ سے 2 سے 3 مرتبہ ایسا کرنا چاہیے۔

نمونیا 

چھوڑا سا روغن موم گرم کر کے اس میں چند قطرے قلوم ڈالیں پھر اس کی باش درد کے مقام پر کرنی چاہیے۔

پیٹ کا درد 

 سونف کے عرق میں 3 سے 4 قطرے ڈال کر پینے چاہیں۔ اگر ضرورت ہو تو 20 منٹ کے بعد دوبارہ استعمال کیا جائے۔

میہ

 اس موقع پر اس دوا کے 3 سے 4 قطرے عرق پودینہ یا عرق گلاب میں ملا کر دینے چاہئیں۔ ضرورت ہو تو ہر آدھے گھنٹے بعد دیتے رہیں۔ اسہال و پیش : انار کا چھلکا تھوڑے سے عرق گلاب یا پانی میں گھس لیں۔ اس میں 2 قطرے قدم ڈال کر پی لیں ۔ دن میں تین مرتبہ پی سکتے ہیں۔

متلی اور قے 

 انار کے رس میں قلزم کے 2 قطرے ڈال کر ہیں ۔

پشت کا درد

روغن موم میں چند قطرے ڈال کر ہلکا گرم کیا جائے اور ہلکے ہاتھ سے مالش کی جائے ۔ سرد ہوا سے محفوظ رہنے کا انتظام کریں۔ گٹھیا روغن سورنجان میں چند قطرے قلزم ڈال کر ہلکا گرم کیا جائے اور مالش کی جائے ۔ اس کے بعد پٹی باندھ دیں۔

بخار 

 قلزم کو ہر قسم کے بخار میں مناسب بدرقہ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی بدرقہ وقت پر نہ مل سکے تو 3 قطرے پانی میں ڈال کر پی لیں۔

چوٹ 

 جس جگہ چوٹ لگے قلزم کی مالش کریں۔

خارش 

 خارش کی جگہ پر قلزم لگائیں ۔ اگر تمام جسم میں خارش ہو تو سادہ تیل میں لیموں کا رس اور قلزم کے چند قطرے ڈال کر مالش کریں۔ زہریلا جانور : زہریلا جانور یا کیڑا اگر کاٹ لے تو اس مقام پر قلزم لگانا چاہیے۔ اگر زخم سخت قسم کا ہوتو پچھنے لگوا کر قوم لگائیں اور گھی میں قلزم 3 سے 4 قطرے ملا کر دن میں 3 سے 4 مرتبہ دیں۔

طاعون 

 زمانہ طاعون میں بطور پیش بندی قلزم دن میں 2 سے 3 مرتبہ عرق گلاب میں ملا کر پینا چاہیے ۔ طاعون کی گلٹیوں پر قلزم لگانا چا ہے۔

بچوں کے امراض 

 قلزم بچوں کے امراض میں بھی اپنے عجیب و غریب اثرات ظاہر کیے بغیر نہیں رہتا۔ دست آنا پیاس، دانت نکلنے اور بد ہضمی وغیرہ سے بہت جلد نجات دیتا ہے۔ بچوں کو 1 قطرہ دینا کافی ہے۔


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !