Ajwain desi ke fayde | Omum seeds benefits in Urdu

0

اجوائن دیسی





عربی نام:کمون ملو کی
فارسی:نانخواہ
انگریزی:Omum seed
مزاج:گرم و خشک درجہ سوئم
مضر:صداع کے لیے
مصلح:کشینز یا سرد دوائیں
بدل:کلونجی
مقام پیدائش:ایران‘مصر‘مشرقی ہند
مقدارخوراک:تین تا پانچ گرام
مشہور مرکبات:معجون نانخواہ‘عرق عجیب۔
نفع خاص:مجفف رطوبات معدہ‘کا سرریاح۔
ماہیت:بادیاں سے مشابہہ کمون ملوکی ایک بوٹی کے تخم ہیں۔اس کے تمام اجزاء سے ایک تیز قسم کی خوشبو آتی ہے۔اس کا ذائقہ تیز ہوتا ہے۔اس کے تخم کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے۔اگر اس کو بحفاظت رکھا جائے تو اس کی قوت چار سال تک باقی رہتی ہے۔
افعال:محلل ‘مسخن‘مجفف‘مفتح سدہ۔
استعمال:پرانے حمیات کو دور کرنے اور کاسرا لریاح ہونے کے علاوہ دافع تشنج اور ہاضم ہے۔فساد بلغم کو ختم کرتی ہے۔استسقاء میں بھی مفید ہے۔مدربول اور مدرحیض ہونے کے ہونے کے علاوہ فالج‘رعشہ میں مفید ہے۔سنگ کلیہ و مثانہ کو توڑ کر خارج کرنے میں معاون ہے۔کرم امعا ء کو خارج کرتی ہے۔سعال دیکی میں مستعل ہے۔وجع الفود اور ضعف باہ میں فائدہ دیتی ہے۔زہریلی چیزوں کے کاٹے اور جلدی امراض پر طلاء کرنے سے درد کو تسکین بخششی ہے۔تریاق سموم ہونے کی وجہ سے افیون کے مضر اثرات کو دور کرتی ہے۔اختناق الرحم ‘اسہال اور ہیضہ
وبائی میں مستعمل ہے۔

Ajwain ke fayde











Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !